پاکستان میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد صرف 8 ہزار رہ گئی

اسلام آباد: ملک بھرمیں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد صرف 8 ہزار803 رہ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 425 نئے کیسز اور6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 638 اورمجموعی اموات کی تعداد 6274 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف 8 ہزار 803 ہے جب کہ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 79 ہزار 561 ہوگئی۔

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار877 ، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 96 ہزار540 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 35893، بلوچستان میں تعداد 12721، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15562، آزاد جموں و کشمیر 2272، گلگت میں 2773 ہو گئی۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 441 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 25 لاکھ 35 ہزار 778 ٹیسٹ ہو چکے، ‏ملک بھرکے اسپتالوں میں 114 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اوراس وقت 1 ہزار 076 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔