ترکی نے ایک اور گرجا گھر کو مسجد میں تبدیل کردیا

انقرہ: ترک صدر طیب اردگان نے آیا صوفیہ کے بعد تاریخی حیثیت کے حامل کاریہ گرجا گھر میوزیم کو مسجد بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

ترک صدر طیب اردگان نے استنبول میں واقع تاریخی حیثیت کی حامل عمارت کاریہ گرجا گھر میوزیم کو دوبارہ سے پرانی حیثیت یعنی مسجد میں بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ ہزار سالہ تاریخی عمارت کاریہ گرجا گھر استنبول میں گولڈن ہارن کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   مرغے نے پولیس آفیسر کی جان لے لی

آیا صوفیہ کی عمارت کی بطور مسجد بحالی کے صرف ایک ماہ بعد کاریہ گرجا گھر میوزیم کی بھی مسجد کی بحالی کا حکم دیا گیا ہے۔ ان دونوں تاریخی عمارت کی بطور مسجد بحالی کا حکم عدالت نے گزشتہ برس نومبر میں دیا تھا۔ کاریہ چرچ کو 16 ویں صدی میں خرید کر مسجد میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   شہرکے بیچوں بیچ ایک پراسرار قبر ؟

لیکن 1948 میں تاریخی حیثیت کی حامل اس عمارت کو میوزیم بنادیا گیا تھا تاہم اب دوبارہ اس میوزیم کو مسجد میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ صدر طیب اردگان نے اپنی انتخابی مہم میں ملک کی دو اہم تاریخی عمارتوں کی بطور مسجد بحالی کا وعدہ کیا تھا۔ گزشتہ ماہ آیا صوفیہ اور اب کاریہ گرجا گھر کی مسجد میں تبدیلی سے اپنا وعدہ وفا کردیا۔