پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد: پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

ترجمان کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے، اسلام آباد اور لاہور کا یکطر فہ کرایہ 8 ہزار 879 مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   خیبرپختونخوا میں سیلز ٹیکس میں کمی

قومی ایئرلائن کے مطابق صرف ہینڈ کیری دستی سامان لے جانے کی اجازت ہوگی جب کہ سامان کے سات یکطرفہ کرایہ 8 ہزار543 کردیا گیا ہے اور 35 کلو سامان لے جانے کی سہولت ہوگی۔

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اسلام آباد کے لئے روزانہ 4 پروازیں آپریٹ کرتی ہے اور لاہور کے لئے روزانہ 2 پروازیں آپریٹ کر رہی ہے جب کہ کرایوں میں کمی غیر معینہ مدد تک رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ،پاکستان کے مجموعی تجارتی خسارے میں بڑی کمی