آصف زرداری اور نوازشریف کی گاڑیاں منجمد کرنیکی توثیق

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس کیس میں نیب کو سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت مل گئی۔

احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کے گاڑیاں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق بھی کر دی ہے، چیئرمین نیب نے زرداری کی تین ، نواز شریف کی ایک گاڑی منجمد کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ نیب نے احتساب عدالت میں مؤقف پیش کیا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے غیر قانونی طور پر توشہ خانے سے گاڑیاں لیں۔

یہ بھی پڑھیں:   اپوزیشن پر ترس آتا ہے، وزیراعظم

نیب کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے فیصلہ سناتے ہوئے آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت دی۔ سابق صدر اور سابق وزیراعظم پر توشہ خانے سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے۔

نیب نے آصف زرداری ، اورسابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے، اور چئیرمین نیب نے گاڑیاں منجمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جب کہ گاڑیاں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کے لئے نیب نے عدالت سے بھی رجوع کر رکھا تھا۔