امریکا کا شامی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ

دمشق: شام میں امریکی ہیلی کاپٹرز نے ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

پٹرولنگ پر مامور امریکی فوجی شام کے شمال مغربی علاقے میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم انہیں شامی فوج نے چیک پوسٹ پر روک لیا جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شامی فوج کے مطابق امریکی فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرز نے مذکورہ فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں شامی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:   مقبوضہ کشمیر میں دھماکہ ،متعدد بھارتی فوجی نشانہ بن گئے

شامی اور امریکی فوج کے مابین میں جھڑپ کا یہ واقعہ کردوں کے زیر انتظام شہر کے نزدیک پیش آیا، شام میں ویسے تو امریکی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک فورس کی اجارہ داری ہے جو کردوں کیخلاف جنگ میں مصروف ہیں لیکن کچھ علاقوں میں کرد اور حکومت کے درمیان امن معاہدے کے تحت شامی فوج کی چیک پوسٹیں قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   شام: کرُد فورسز اور داعش میں تصادم، 120 افراد ہلاک

امریکا کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جب کہ شامی حکومت نے اس واقعے کو غلط فہمی اور معلومات کے تبادلے کے موثر نظام کے فقدان کا نتیجہ قرار دیا ہے۔