مریم نوازکے متعلق عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا ؟

اسلام آباد: شیخ رشید کے مطابق عمران خان نے فیصلہ کرلیا کہ مریم نواز کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز گزشتہ دس روز سے آخر تک رابطے میں رہیں اور حکومت سے درخواست کی کہ مجھے باہر جانے دیں مگر اس معاملے پر کوئی پیشرفت ہوئی اور نہ ہی کوئی بات بن سکی۔ عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ مریم نواز باہر نہیں جاسکتیں، مریم نے بھی اس لیے رابطہ کیا کیونکہ وہ بیرونِ ملک جانا چاہتی تھیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیب پر پتھراؤ کیا گیا اور سینہ ٹھوک کر کہا گیا کہ دیکھو اینٹ سے اینٹ بجادی، یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک طرف سے پتھراؤ ہو تو دوسری طرف سے کوئی جواب نہ دیا جائے، میڈیا نے پتھروں کے تھیلے دکھا کر انہیں زیرو کر دیا ورنہ یہ معاملہ یکطرفہ ہوسکتا تھا۔ مریم نواز بس زمین کی ملکیت کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرادیں، چونکہ انہیں اب اس کا جواب نہیں دینا تو وہ پتھراؤ کی غرض سے ہی نیب پیشی پر گئیں۔

ملک بھر سے کارکنان کو بلایا گیا، میرے شہر سے بھی لیگی کارکنان لاہور گئے، نوازشریف آج جہاں بیٹھےہیں اس کی بنیادی وجہ مریم نواز ہیں، انہوں نے پتھراؤ کر کے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی کل آصف زرداری کی پیشی پر اگر پھر پتھراؤ ہوتاہے تو لوگ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بھی ن لیگ کےنقشےقدم پرچلےگی، امکان ہے کہ آصف زرداری کی پیشی پر ہنگامہ آرائی ہو، اپوزیشن کی دونوں بڑی پارٹیاں نیب کو ختم کرنے کی خواہش مند ہیں کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ قومی احتساب بیورو بند ہوگیا تو وہ بچ جائیں گے۔ مولانافضل الرحمان کہتےہیں کہ حکومت کو ہٹاؤ تو سب کو فائدہ ہے مگر دونوں پارٹیاں بڑا قدم اٹھانے اور مولانا کے ساتھ چلنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جارہے، عمران خان اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلم لیگ ق بھی بزدار کو تنگ نہیں کرے گی، دونوں پارٹیوں میں کچھ ناراضگیاں ضرور ہوئیں مگر عمران خان کو چاہیے کہ وفد بھیج کر معاملہ سلجھائیں، ویسے بھی چوہدری برادران عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے۔