فیس بک مودی سرکار کے حق میں ہے، وال اسٹریٹ جرنل

نیو یارک: امریکی جریدے نے فیس بک حکام کو مودی سرکار کے لیے جانب داری اور بھارت کے رہنماؤں کی نفرت انگیز پوسٹ کے خلاف کارروائیوں میں رکاوٹیں ڈالنے کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔

امریکی جریدے میں شایع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں فیس بک کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز انکھی داس نے حکمران جماعت سے کمپنی کے تعلقات اچھے رکھنے کے لیے جنتا پارٹی کے رہنما ٹی راجا سنگھ کی نفرت انگیز پوسٹ کے خلاف کارروائی نہیں ہونے دی تھی۔

واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن ٹی راجا سنگھ بھارتی ریاست تلنگانہ کی اسمبلی کے رکن ہے وہ مسلمانوں اور دیگر بھارتی اقلیتوں کے خلاف اپنی نفرت انگیز تقاریر اوراشتعال انگیزی کی وجہ سے شناخت رکھتے ہے۔ ان کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی، مساجد کے انہدام اور روہنگیا افراد کے خلاف تشدد پر اکسانے کے لیے مسلسل پوسٹیں آتی رہتی ہیں۔