مودی سرکار کورونا کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے،عمران خان

Spread the love

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کورونا وائرس روک تھام پالیسی کی آڑمیں مسلمانوں کونشانہ بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں سے ہزاروں بھارتی مسلمان بھوک میں مبتلا ہیں۔

مودی حکومت کےاقدامات جرمن نازیوں جیسےہیں اور ہندوتوا کی متعصبانہ سوچ کاثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی پالیسی کے باعث ہزاروں مسلمان بے گھرہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:   امریکا کا القاعدہ کے 2 رہنماؤں کی معلومات دینے پر 10 ملین ڈالرز کا اعلان

مودی کی مسلمانوں کے خلاف پرتشدد پالیسی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔