باکسرعامرخان نے اپنا شادی ہال کورونا سے متاثرین کےلئے پیش کر دیا

Spread the love

لندن: پاکستان نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے بولٹن میں موجود اپنا شادی ہال کورونا وائرس سے جنگ میں استعمال کرنے کیلیے پیش کردیا۔

33 سالہ سابق ورلڈ لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں اس بات سے اچھی طرح واقف ہوں کہ عام لوگوں کیلیے اس وقت اسپتال میں بیڈ حاصل کرنا کتنا مشکل ہے، اسی لیے میں اپنی 60 ہزار اسکوائر فٹ پر قائم 4 منزلہ بلڈنگ نیشنل ہیلتھ سروس کو دینے کو تیار ہوں تاکہ وہ کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:   ایشیا کپ کی پاکستان سے دبئی منتقلی پر پی سی بی بڑا فیصلہ کرلیا

عامر خان نے واضح کیا کہ ان کی یہ عمارت شادی ہال اور ریٹیل آؤٹ لٹ کیلیے استعمال ہونا تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پریمیئر لیگ سائیڈ چیلسی نے بھی اپنے اسٹیمفورڈ برج اسٹیڈیم میں موجود ہوٹل میں نیشنل ہیلتھ سروس اسٹاف کو مفت رہائش دینے کی پیشکش کردی تھی۔ اس مشکل وقت میں راجر فیڈرر، کرسٹیانورونالڈو اور لیونل میسی سمیت کئی اسپورٹس اسٹارز بھاری عطیات کا اعلان کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   ملتان سلطانز کو 7رنز سے شکست،کراچی کنگزنے میدان مار لیا

2 تبصرے “باکسرعامرخان نے اپنا شادی ہال کورونا سے متاثرین کےلئے پیش کر دیا

تبصرے بند ہیں