بجلی بلز ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع

Spread the love

لاہور: ملک بھر میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔

صارفین کے بلوں کی تاریخ میں7اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اپریل تک صارفین جرمانہ کے بغیر بلوں کی ادائیگی کر سکیں گے، گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے توسیع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   سوشل میڈیا پر نوبل پیس پرائز فار عمران خان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے،۔واضح رہے صرف گھریلو صارفین اپنے بلوں کی اقساط کروا سکیں گے، لیسکو نے کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے سرکل سطح پر افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔