سندھ اور خیبر پختون خوا میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Spread the love

پشاور: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ حکومت نے کل سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جب کہ خیبر پختون خوا میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

میڈیا کے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن کا اہم ترین فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت ٹاسک فورس کے 24 ویں اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا اطلاق آج اتوار کی رات 12 بجے سے ہوگا جس کا باضابطہ اعلان وزیر اعلی سندھ ایک ویڈیو بیان کے ذریعے کریں گے۔ صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروریہ مثلا کریانہ اسٹور، میڈیکل اسٹور، سبزی، دودھ، بیکری اور ملک شاپ کھلی رہیں گی تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان دکانوں پر بھی عوام کا بلاوجہ رش نہ لگنے پائے۔

یہ بھی پڑھیں:   کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پاکستان میں 2291 ہوگئی

سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں صوبے میں لاک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں اہم ترین فیصلے سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے جن میں گورنر سندھ ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے سندھ حکومت کے اس اقدام پر عمل درآمد کرانے کی یقینی دہائی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس