پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 600 ہوگئی

Spread the love

کراچی: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 623 تک جاپہنچی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف حکومت سرگرم ہے، صوبوں اور مرکز کے درمیان کورونا وائرس سے متعلق معلومات کے تبادلے کی بات کی گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4046 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 664 مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں، جن میں سے 534 کیسز تصدیق شدہ ہیں۔ پنجاب میں 104 ، سندھ میں 356، خیبر پختونخوا میں 27،اسلام آباد میں 10، آزاد کشمیر میں ایک مریض موجود ہے، دیگر مریضوں کا تعلق بلوچستان اور گلگت بلتستان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیر اعلیٰ پنجاب کو پہلے ہی سانحہ ساہیوال کے لواحقین سے مل لینا چاہئے تھا،افتخار درانی

وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا کہ حکومت نے 2 ہفتے کے لئے بین الاقوامی فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ حکومت کے لیے مشکل تھا لیکن صورت حال دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی فضائی آپریشن معطلی کا اطلاق آج رات 8 بجے سےہو گا، پی آئی اے کی کچھ پروازیں پاکستان سے باہر ہیں ان کو واپس آنے کی اجازت ہوگی۔ وی وی آئی پی فلائٹس پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔ 2 ہفتے بعد پاکستان آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، دوہفتے بعد ایئرپورٹس پراسکرینگ کومزید فعال بنایا جائے گا۔ گزشتہ روز اجلاس میں لاک ڈاوَن کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،صرف حکومت کی معلومات پر یقین کریں۔