گردوں کو خراب کرنے والی عام عادتیں جانیے؟

لاہور: جس طرح ہم دل کی صحت کا خیال رکھتے ہیں بالکل اسی طرح ہمیں اپنے جسم کے باقی اعضاء کی صحت کا خیال رکھنا بھی بے حد ضروری ہے کیونکہ ہمارا طرزِ زندگی ہی ہماری صحت کی عکاسی کرتا ہے۔

اگر ہمارا طرزِ زندگی صحت کے بنیادی اصولوں کے برعکس ہوگا تو اس سے جسم کا نظام متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے اعضاء بھی متاثر ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی عام عادات کے بارے میں بتانے والے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے گردے یعنی گردوں کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   کورونا وائرس کی ویکسین سے انسانوں پر تجربات شروع

1۔ ضرورت سے زیادہ پروٹین
ماہرینِ صحت کے مطابق ایسا پروٹین جو کسی جانور سے حاصل کیا گیا ہو یعنی (گوشت، دودھ سے بنی اشیاء) ایسا پروٹین خون میں ایسڈ کی مقدار بڑھاتا ہے جس کی وجہ سے گردے متاثر ہوسکتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ معتدل خوراک کا استعمال کیا جائے جب کہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرکے بھی پروٹین کی مقدار کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

2۔ نمک کا زائد استعمال
ایسی خوراک جس میں نمک کی مقدار زیادہ ہو اس سے بلڈ پریشر بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جب کہ اس کی وجہ سے گردوں کا نظام بھی متاثر ہوجاتا ہے۔ اٹلی کے سین گیووانی باسکو اسپتال کی جانب سے کیے جانے والے مطالعے کے مطابق نمک کی زیادہ مقدار براہ راست گردوں کے ٹشو کو متاثر کرتی ہے جس کی وجہ سے گردوں میں پتھری کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستانی شہری کو سال میں کتنے انجکشن لگائے جاتے ہیں

3۔ درد کُش ادویات
اکثر ہم سر درد کے وقت درد کُش ادویات یعنی پین کلِرکا استعمال کرتے ہیں اور ہمیں ان ادویات کا استعمال کرنے کی عادت پڑ جاتی ہے لیکن یہ عادت کافی حد تک ہمارے گردوں کو متاثر کرسکتی ہے۔

4۔ متعدد مراحل سے گزاری ہوئی اشیاء کا زائد استعمال
ایسی اشیاء جنہیں متعدد مراحل سے گزارا جاتا ہے جن میں کین فوڈ، ڈرنکس اور پیکٹ کے چپس وغیرہ شامل ہیں، ان کا استعمال کرنے سے گردوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔ پروسیسڈ فود میں سوڈیم اور فاسفورس بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ گردوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔