کورونا وائرس کا خوف، ایشیائی بینک کا ہیڈ کوارٹر بند

منیلا: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس کے پیش نظر اپنا ہیڈ کوارٹر بند کرکے ملازمین کو گھر بیٹھ کر کام کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بینک ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کے پیش نظر اے ڈی بی ہیڈ کوارٹر کی عمارت ملازمین کے لئے عارضی طور پر بند کی گئی ہے کیونکہ بینک انتظامیہ کیلئے اپنے عملے اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت سب سے زیادہ اہم ہے۔ یہ ہدایات اے ڈی بی کے صدر دفتر آنے والے وزیٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں کمی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی ملازمین 12 مارچ سے عارضی طور پر گھر سے ہی کام کریں گے تاہم بینکنگ آپریشنز جاری رہیں گے، دیگر حفاظتی اقدامات کے بعد بینک دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے پھیلنے والے مرض کو ’عالمی وبا‘ (پینڈیمک) کا درجہ دیدیا ہے۔