پاکستان کےلئے آئی ایم ایف سے 45 کروڑ ڈالر کی قسط کا اجراء متوقع

اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط آئندہ ماہ ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ پر اسٹاف سطح پر معاہد ہ طے پا گیا ہے، اور آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے اپریل میں پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پرکابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق معاہدہ کی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری مشروط ہے، آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس اپریل میں ہوگا، اجلاس میں پاکستان کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کامعاہدہ منظوری کے لئے پیش کیاجائے گا۔