پی ایس ایل، عمر اکمل سے بورڈ نے چیک واپس مانگ لیا

کراچی: پی ایس ایل 5میں شریک کھلاڑیوں کو 70 فیصد معاوضوں کی ادائیگی کر دی گئی جب کہ اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل عمر اکمل سے بورڈ نے چیک واپس مانگ لیا۔

پاکستان سپر لیگ غیر ملکی کرکٹرز میں اس لیے بھی مقبول ہے کہ کبھی معاوضوں کے معاملے میں تاخیر نہیں کی گئی، اس بار بھی سب کو معاہدے کے تحت 70 فیصد رقم ادا کر دی گئی، طے شدہ طریقہ کار کے تحت پی سی بی ادائیگیاں کرتا ہے جنھیں بعد ازاں فرنچائزز کے ریونیو شیئر سے منہا کر لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے ہراکر دو میچوں کی سیریزایک صفر سے جیت لی

ایک کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 70 فیصد رقم کا چیک ہمیں موصول ہوچکا، بقیہ 30 فیصد رقم ایونٹ کے بعد ملے گی، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا یہ پانچواں ایڈیشن ہے اور اب تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی کھلاڑی کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہو، اسی لیے غیرملکی کرکٹرزاس میں شرکت کوترجیح دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   کرس جورڈن اور الیکس ہیلز کراچی پہنچ گئے

ذرائع نے بتایا کہ اس بار چونکہ مکمل لیگ پاکستان میں ہو رہی ہے اس لیے مقامی کھلاڑیوں کو ڈالرزکے بجائے روپے میں ادائیگی ہوئی، البتہ چونکہ ان سے معاہدہ ڈالرز میں ہوا لہذا ڈرافٹ کے دن والے ڈالر ریٹ کی مناسبت سے رقم دی گئی، انھیں کوئی فرق نہیں پڑا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلاگیا، آئی سی سی اس معاملے کا نوٹس لے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

دوسری جانب پی ایس ایل 5کے آغاز سے قبل اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل عمر اکمل کا چیک روک لیا گیا،اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین کی رقم روک لی گئی ہے، اگر انھیں پہلے ہی معاوضہ مل چکا تو ہم واپسی کا کہہ سکتے ہیں، ہر معاہدے میں یہ شق شامل ہوتی ہے۔