کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

کراچی: پاکستان سپرلیگ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپرلیگ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور لیوک رونکی نے کیا تاہم دونوں اوپنرز خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، کولن منرو بغیر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے جب کہ لیوک رونکی نے 23 رنز بنائے اور سہیل خان کا شکار بنے۔

ون ڈاؤن آنے والے ڈیوڈ میلان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 64 رنز کی اننگز کھیلی، آصف علی نے 19 جب کہ فہیم اشرف نے 20 رنز بنائے تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ شروع کی۔ اعظم خان 69 رنز بناکر سرفہرست رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 18.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز کا ہدف حاصل کرکے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں