جھنگ:دو ماہ قبل تھانہ قادر پور میں ہونے والے دوہرے قتل میں ملوث دو اشتہاری ملزمان گرفتار۔ڈی پی او حسن رضا

پولیس نے دو ماہ قبل تھانہ قادر پور کے علاقہ میں ہونے والے دوہرے قتل کے دو ملزمان کراچی سے گرفتار کر لئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن رضا خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ہونے والا اشتہاری ملزم ربنواز عرف دھلا نے نومبر میں تھانہ قادر پور کے علاقہ میں عطاء محمد نامی شخص اور اس کے کمسن پوتے اسامہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مقدمے کے ملزمان گرفتار نہ ہونے پر مقتول اسامہ کا کمسن بھائی ڈر اور خوف سے پسٹل لے کر سکول جاتا تھا جس کی مسلح سکول جاتے ہوئے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ربنواز کو اس کے ساتھی مجاہد سمیت کراچی سے گرفتار کیا۔ ڈی پی او نے ٹیم میں شامل ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دئیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں