تائیوان میں ہیلی کاپٹرکوحادثہ،فوجی سربراہ سمیت8 افرادہلاک

ئیوان میں آج ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں ملک کے فوجی سربراہ سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تائی پے کے قریب پہاڑی سلسلے میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔
خبررساں ادارے الجزیرہ نے وزارت دفاع کے ترجمان شی شن وین کے بیان کو اپنی خبر کا حسہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ، جمعرات کے روز تائی پے کے قریب پہاڑوں میں UH-60M بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شین یی منگ اور سات دیگر افراد ہلاک ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں