نیب نے2019میں بدعنوان عناصر سے ایک سو پچاس ارب روپے کی رقم برآمدکرکے قومی خزانے میں جمع کروائی،چیئرمین نیب

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال کے زیر صدارت بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کے دوران ادارے کی گزشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس نیب کو اکاون ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 46ہزار کیس قانون کے مطابق نمٹائے گئے تاہم 13ہزار سے زائد شکایات کے حوالے سے کارروائی جاری ہے۔نیب نے گزشتہ برس کے دوران بدعنوان عناصر سے ایک سو پچاس ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی ہے۔مجموعی طورپر نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے چیئرمین جاوید اقبال نے ڈائریکٹرز جنرل کو ہدایت کی کہ مقررہ وقت کے اندر تمام شکایات کی چھان بین، انکوائری اور تحقیقات کی جائیں اور انہیں قانون کے مطابق نمٹایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں