انچارج مانیٹرنگ پرائس کنٹرول مہم/ سیکرٹری کوآپریٹو احمد رضا سرور نے جھنگ کا دورہ کیا۔ انہوںنے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔ انچارج مانیٹرنگ پرائس کنٹرول مہم/ سیکرٹری کوآپریٹو احمد رضا سرورنے کہا کہ قیمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔عوام کو بنیادی اشیاءضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔مصنوعی مہنگائی کے ذمے داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔پرچون شاپ سمیت سبزیات و فروٹس شاپس پر ریٹ لسٹ نمایاں مقام پر آویزاں کی جائیں۔ سیکرٹری کوآپریٹو احمد رضا سرورنے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ ضلع بھر میں سبزی و فروٹ منڈیوں کا باقاعدگی سے وزٹ کیا جا رہا ہے اور منڈیوں میں بولی کے اوقات میں انتظامی افسران موجود ہوتے ہیں تاکہ ریٹس مناسب انداز میں طے پائے جائیں۔طلب رسد کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیمانڈ کوپورا کیا جائے۔اس ضمن میں پرائس کنٹرول کے سلسلے میں تاجر برادری کا تعاون درکار ہے۔اجلاس میں تاجروں سے پرائس کنٹرول کے حوالے سے رائے بھی لی گئی
