ہم پر فرض بنتا ہےکہ ہم بی بی کا وعدہ نبھائیں اور پاکستان کو بچائیں۔بلاول بھٹوزرداری

پاکستان پیپلز پارتی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لیاقت باغ راولپنڈی میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 12 ویں برسی کے موقع پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھرتی ایک بار پھرپکاررہی ہے اوراسی لیئے پاکستان پیپلزپارٹی کی تیسری نسل ایک بارپھراسی جگہ آئی ہے جہاں ہمارے قائدین کوہم سے چھینا گیا۔ ہم پر فرض بنتا ہے، کہ ہم بی بی کا وعدہ نبھائیں اور پاکستان کو بچائیں۔
نئے پاکستان کے نام پر سیاسی یتمیوں کا راج ہے، یہ وہی سیاسی یتیم ہیں جن کے بارے میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی آخری تقریر میں نصیحت کی تھی۔عوام کو ایک آمر اور دہشت گردوں کے خوف سے آزاد کروانے کیلئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو تمام خطرات کے باوجود وطن واپس آئیں۔ آج جمہوریت بے حال، پارلیمان کو تالا، میڈیا پر پابندی، عدلیہ اور اٹھارویں آئینی ترمیم پر حملوں کے علاوہ صوبوں سے انکے حق چھینے جارہے ہیں۔یہ سیاسی یتیم گھبرائے ہوئے ہیں۔ ان سے نہ تو ملک چل رہا ہے اور نہ ہی معیشیت، ڈیڑھ سال کے عرصے میں 10 لاکھ سے زائد نوجوان بے روزگار ہوچکے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت جمہوریت پریقین رکھتی ہے اور عام آدمی کو خودمختار بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔
ان کی جماعت انتقام کی بجائے مفاہمت کی سیاست کی حامی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی اور خواتین اور مظلوم طبقے کی خدمت کیلئے انھیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ۔
ریلی میں ملک بھر سے پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں