ٹوبہ ٹیک سنگھ:قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب ڈسٹرکٹ پریس کلب میں منعقد ہوئی

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب ڈسٹرکٹ پریس کلب میں منعقد ہوئی،جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،جبکہ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب میاں منظور احمد ناز و دیگر مقررین نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے جن مقاصد کیلئے اور نظریہ کے تحت پاکستان کے حصول کیلئے جدوجہد کی تھی،افسوس کہ دہائیاں گزرنے کے بعد بھی ہم وہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہیں،اور دو قومی نظریہ اور نظریہ پاکستان سے دور ہوتے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نسل نو کو نظریہ پاکستان سے روشناس کروانا وقت کا اہم ترین تقاضاہے