جھنگ:ڈسٹرکٹ جیل میں مسیحی اسیران کے لئےکرسمس کی خصوصی تقریب کا انعقاد

ڈسٹرکٹ جیل میں مسیحی اسیران کے لئےکرسمس کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں سپرنٹنڈنٹ فرخ سلطان اور افسران و ملازمین نے کرسمس کیک کاٹاجبک تقریب میں مسیحی اسیران اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ملک کی کی امن وسلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ فرخ سلطان نے کہا کہ ہم مسیحی اسیران کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں جرم کی دنیا سے نکال کر معاشرے کا مفید پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اس موقع پر بابائے قوم کے حوالے سے بھی تقریب کا ابعقاد کیا گیا اور ملک کی امن وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی