مسیحی برادری پاکستان اوردنیا بھر میں آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے

مسیحی برادری پاکستان اور دنیا بھر میں آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔

یہ تہوار منانے کیلئے ملک کے تمام گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات سے ہوا

اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے تمام مسیحی بھائیوں کی کرسمس کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے مادر وطن کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے پاکستان کی مسیحی برادری کی کوششوں کو سراہا۔

صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان مذہب عقید اور رنگ و نسل سے قطع نظر تمام شہریوں کی برابری اور آزادی کا مکمل خیال رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی حکومت تمام اقلیتوں سے پاکستان کے مساوی شہریوں جیسا سلوک کرتی ہے اور ملکی ترقی میں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے انہیں با اختیار بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری بھارت کی سکھ برادری کو ان کے مقدس مقام کی یاترا کے قابل بنانے اور یہ بات واضح کرنے کیلئے قائم کی کہ ہم اقلیتوں اور دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔