فیصل آباد:گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج آف سائنس سمن آباد میں سائنسی نمائش کاانعقاد

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج آف سائنس سمن آباد میں سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء وطالبات نے زوالوجی،باٹنی اور سائیکالوجی سے متعلق ماڈلز تیار کرکے نمائش میں رکھے۔ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمد عالم اس موقع پرمہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امداد اللہ چوہدری،پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی شاہد کے علاوہ پرنسپل گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ ڈاکٹر سائرہ خانم اور دیگر کالجز کے پرنسپلز،اساتذہ اورطلباء وطالبات بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر کالجز نے سائنسی نمائش کے انعقادکو سراہا اور کہا کہ ایسی نمائش طالب علموں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ ہے جس کی بدولت سینئرز کے تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے۔انہوں نے طالب علموں سے ان کے تیار کردہ ماڈلز کے حوالے سے بھی سوالات کئے اور کہا کہ وہ ایسے ایونٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ان میں خود اعتمادی پیدا ہو۔پرنسپل کالج نے سائنسی نمائش کے انعقاد کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اوربتایا کہ نمائش میں طالب علموں نے جانوروں،پودوں اورنفسیات کے حوالے سے دلکش ماڈلز تیار کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں