فیصل آباد:اینٹی کرپشن اور محکمہ مال کی کاروائی پیر محل میں تقریباً 20لاکھ روپےمالیت کی زمین واگزار

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایات پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضا عباسی کی زیرنگرانی اینٹی کرپشن اور محکمہ مال کی ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کرکے چک نمبر689/31ج ب درکھانہ روڈ تحصیل پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تقریباً 20لاکھ روپے مالیت کی ایک کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزارکرالی۔تفصیلات کے مطابق ٹیموں نے کارروائی کرکے اراضی پر قبضہ ختم کرادیا اور زمین کو محکمہ مال کے سپرد کردیا گیا ہے