الیکشن کمیشن کی ارکان پارلیمنٹ کو31دسمبر تک اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو اس ماہ کی اکتیس تاریخ تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات اور اپنی اہلیہ سمیت زیرکفالت بچوں کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ہر سال یکم جنوری کو ان ارکان کے نام شائع کئے جائیں گے جو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں گے۔ہر سال سولہ جنوری کو ان ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کی جائے گی جو پندرہ جنوری تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں گے۔