حکومت تمام صوبوں کےعوام کےحقوق کا تحفظ یقینی بنارہی ہے.فردوس عاشق اعوان

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تمام صوبوں کےعوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وفاق کی تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنےکاوزیراعظم کے عزم کا عملی ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پرعزم کشمیری اپنا حق لینے میں کامیاب ہوں گے، ترجمان پاک فوج

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبوں کے درمیان گیس رائلٹی او ر پانی کی منصفانہ تقسیم کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی میٹری نظام پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت سے یکساں تعلیم اور معیاری تحقیق سے متعلق تفصیلات طے کرنے پر اتفاق رائے کا بھرپور خیرمقدم کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   فضل الرحمن کیخلاف عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، حکومتی مذاکراتی کمیٹی

اجلاس میں حویلی بہادر شاہ اور بلوکی بجلی گھروں کی نجکاری سے متعلق آگاہ کرنے اور واپڈا کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے کے لئے اہل شخص کے انتخاب کا بھی فیصلہ کیا گیا۔