جھنگ:گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر اور سٹیلائٹ ٹاﺅن میں قائداعظم ڈےکے حوالہ سے تقریبات کاانعقاد

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر اور سٹیلائٹ ٹاﺅن میں قائداعظم ڈے کے حوالہ سے تقریبات کا انعقادکیا گیا۔ تقریبا ت میں مہمانان خصوصی کالجز کی پرنسپل آسیہ بشارت اور مسز فرناز صدف تھیں جبکہ جس میں کالج ہذا کے سٹاف اور طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریبات کا انعقاد حمد باری تعالی اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر کی پرنسپل آسیہ بشارت نے کہا کہ محسن پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی ولولہ انگیزقیادت اورانتھک محنت سے ہمیں ایک آزاد مملکت عطاکی جس کا پوری قوم کو اعتراف ہے انہوںنے کہاکہ اب پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں ہم اپنے پیارے ملک پاکستان کی خوشحالی اورترقی کے لئے دن رات محنت کریں ۔ انہوں نے قائد کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کے روشن مستقبل اورتعمیرو ترقی کے لئے اتفاق و اتحاد سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج برائے خواتین سٹیلائٹ ٹاﺅن کی پرنسپل مسز فرناز صدف ناز نے قوم کے قائد کو خراج تحسین پیش کیااور قائد اعظم کی تمام کاوشوں اور قربانیوں کے ذکر کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ۔ انہوںنے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی حکومت کے انسانیت سوز مظالم بارے طالبات کو آگاہ کیااور ان کی بھرپور مذمت کی۔ اپنے کشمیریوں بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ تمام شرکاءنے کشمیر کی آزادی کےلئے دعاکی۔بعد ازاں کالجز کی طالبات نے قائد اعظم ڈے کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اورملی نغمے پیش کیئے