جھنگ:تبدیلی کے خواب کو حقیقت بنانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دن رات کوشاں ہے،رائے تیمور بھٹی

صوبائی وزیر کھیل و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہاہے کہ عوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے۔تبدیلی کے خواب کو حقیقت بنانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دن رات کوشاں ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے بلند ویژن کے تحت شہریوں کو تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقین بنایاجارہا ہے،ان خیالا ت کا انہوں نے اپنے حلقے ٹالی بھٹیاں میں عوامی مسائل کی سنوائی کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ اپنے حلقے کی تعمیر وترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ملنے والے تمام ترقیاتی فنڈز حلقے میں بلاامتیاز استعمال کئے جارہے ہیں۔بعد ازاں صوبائی وزیر کھیل و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے اپنے حلقہ میں وفات پا جانے والوں کے لواحقین سے ہمدری کی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کےلئے دعا اور فاتحہ خوانی کی