جھنگ:پولیس کی جانب سے25 دسمبر کو قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر750 سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے:ڈی پی او

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر کرسمس اور قائد اعظم ڈے کے حوالے سے ضلع پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق کرسمس ڈے جو کہ حضرت عیسیٰ کی پیدائش کا دن ہے اور مسیحی برادری کے ساتھ ساتھ تمام عالم اسلام کے لئے قابل احترام اور نہایت خوشی کا دن ہے، سکیورٹی پلان کے مطابق SP-01، 06۔ DSP، 03 انسپکٹرز، 39 اپر سپارڈینیٹ، 19 ہیڈ کنسٹیبل، 282 کنسٹیبلان، 32 لیڈی کنسٹیبلان اور18 ٹریفک پولیس اہلکار جو کہ کل 400 پولیس افسران و ملازمان چرچ ہائے پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ اسی طرح چرچ ہائے کے ارد گرد تمام اہم چوراہوں پر سپیشل پوائنٹس جن پر1ایس پی-۔ 3ڈی ایس پیز، 6 انسپکٹرز، 08 اپر سپارڈینیٹ، 04 ہیڈ کنسٹیبل، 75 کنسٹیبلان، 08 لیڈی کنسٹیبلان اور04 ٹریفک پولیس اہلکار جو کہ کل 109 پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل پکٹس جن پر 03۔ ڈی ایس پیز، 06 انسپکٹرز، 40 اپر سپارڈینیٹ، 25 ہیڈ کنسٹیبل، 136 کنسٹیبلان جو کہ کل 209 پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے اور قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش کے حوالے سے منعقد تقریبات پر 05 اپر سپارڈینیٹ، 24 کنسٹیبلان جو کہ کل29 پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔ اس موقع پر ایلیٹ اورکیو آر ایف کی ٹیمز مسلسل شہر کی اہم سڑکوں اور چوراہوں پر گشت کریں گی۔ ضلع بھر کی پولیس کو ریڈ الرٹ کرکے گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ تمام چرچ ہائے پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اور چرچ ہائے کی چھتوں پر باقاعدہ مورچے بنائے جائیں گے۔ تمام چرچ ہائے کی دیواروں کے اوپر خاردار تاریں بھی لگائی جائیں گی۔ ڈی پی او جھنگ نے کہا ہے کہ ضلع کا امن ہم سب کے لئے ضروری ہے لہذا عوام کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے ضلعی پولیس سے بھر پور تعاون کیا جائے