پاکستان مسلم لیگ ن یہ ملک کسی اناڑی کے حوالے نہیں کرے گی، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم ااورنگزیب نے آج شام کو احسن اقبال کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال صاحب کی تین دن پہلے سرجری ہوئی ہے انہیں اتنی شرم نہیں آئی تین دن پہلے انکی بازو سے پلیٹ نکالی گئی ہے اورانہوں نے انکو گرفتار کرلیا ہے.یہاں آج تعاون کا مطلب ہے خاموشی,تعاون کا مطلب ہے زبان بندی,تعاون کا مطلب ہے سچ نہ بولو.تعاون کا مطلب ہے عمران خان کو بےنقاب نہ کرو,تعاون کا مطلب ہے انہیں گداگر نہ بولو.نیب کے تعاون نہ کرنے کا یہی مطلب ہے.ہاں احسن اقبال نے یہ تعاون نہیں کیا نہ مسلم لیگ ن کرے گی.پاکستان مسلم لیگ ن یہ ملک کسی اناڑی کے حوالے نہیں کرے گی.یہ ملک 22کروڑعوام کا ملک ہے اس ملک میں جب تک عوام کے حق حکمرانی نہیں ہوگی.آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہوگی.مسلم لیگ ن کا آخری کارکن یہ جنگ لڑے گا