بھارت میں اقلیتیں امتیازی اور متصبانہ شہریت کے قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع میسر ہیں۔آئین پاکستان ان کے حقوق کا ضامن ہے۔ بھارت میں اقلیتیں امتیازی اور متصبانہ شہریت کے قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔بھارتی شہر میدان جنگ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔مودی اپنی بدنیتی، بدفطرتی اور چالاکی سے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و جبر سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔بھارت کے عوام نے مودی کی نفرت کے خلاف بغاوت کر دی ہے۔مقبوضہ جموں کشمیر میں مہینوں سے کرفیو نافذ ہے۔کشمیری مسلمانوں کی زندگیوں پر موت کے پہرے ہیں۔امتیازی شہریت کے متنازع قانون نے مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت کی تصدیق کردی ہے۔دنیا دیکھ رہی ہے کہ مودی فسطائی ذہنیت کے ساتھ بھارت میں ہندتوا کے نظریے کو نافذ کرنا چاہتا ہے۔