کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے ہراکر دو میچوں کی سیریزایک صفر سے جیت لی

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے ہراکر دو میچوں کی سیریز ایک صفر سے اپنے نام کر لی۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے کراچی ٹیسٹ کے پانچویں اورآخری دن کے کھیل کا آغاز ہوتےہی شاہینوں نے میدان مار لیا۔
ٹیسٹ کے آخری روز چار سو چھتر رنز کے ہداف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم دوسوبارہ رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔سکور یہ رہا:پاکستان:191 رنز اور پانچ سو پچپن رنز تین کھلاڑی آئوٹ پر اننگز ختم کرنے کا علان۔سری لنکا: 271 رنز اور 212 رنزپاکستانی بلے بازوں نے ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ بنایا یہ دوسری مرتبہ ہے کہ پہلے چار بلے بازوں نے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں سنچریاں سکور کیں۔شان مسعود، بابراعظم، اظہر علی اور عابد علی نے سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں سنچریاں سکور کیں۔
عابد علی کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا