ٹوبہ ٹیک سنگھ:ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرکی لورز آف کرائسٹ چرچ اور چرچ آف پاکستان میں کرسمس ڈے کے حوالہ سے تقریبات میں شرکت

ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے لورز آف کرائسٹ چرچ پاکستان اور چرچ آف پاکستان میں کرسمس ڈے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام تمام مذاہب کے پیرو کاروں کے حقوق پورے کرنے اور پیار ومحبت کا درس دیتا ہے، پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق کرسمس ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں کا بھرپور خیال رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے ضلع بھر میں کرسمس بازار قائم کئے ہیں اور ہمیشہ کی طرح کرسمس ڈے پر مسیحی خاندانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری، چیف آفیسر بلدیہ ملک زاہد خلیل،ایکسین میاں محمد شبیراحمد، ریورنڈ پاسٹر،پادری یونس جلال ودیگر مسیحی رہنماء بھی موجود ہی تھے،ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے مسیحی بچوں کے ہمراہ ملکرکرسمس کیک کا ٹنے کی رسم ادا کی اور بعد میں اپنے ہاتھوں سے بچوں کو کیک کھلایا اور کرسمس کے تحائف تقسیم کئے،بعدازاں مبارک آباد کالونی میں لگائے گئے کرسمس سستے بازار کے مختلف سٹال پر رکھی گئی سبزی،فروٹ،دالیں،چاول، گوشت اور آٹے کی کوالٹی و ریٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔