2019ء میں فلسطین میں کتنے یہودی آباد ہوئے ؟

مقبوضہ بیت المقدس: 2019ء کے دوران دنیا کے دوسرے ممالک سے نام نہاد اسرائیلی ریاست میں آنے اور آباد ہونیوالے یہودیوں کی تعداد میں 2018ء کی نسبت 20 فیصد اضافہ ہواہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی مرکز برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019ء کے دوران اکتوبر تک 27 ہزار یہودی اسرائیل منتقل ہوئے۔

1948ء کے بعد بیرون ملک سے اسرائیل آنے والے یہودیوں کی تعداد 33 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 43.7فیصد یہودی سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد 1990ء سے اب تک اسرائیل منتقل ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں