کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر 155روپے سے کراس کرگیا

اسلام آباد : انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں تین پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 155.03 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز میں ہی تیزی کا رجحان پیداہو گیا ۔

سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 644 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں اچانک اضافہ ہوا اور انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا اور 42 ہزار 56 پوائنٹس پہنچ گیا تاہم یہ اضافہ مسلسل جاری نہ رہ سکا اور کچھ ہی دیر بعد اس میں کمی ہوئی اور انڈیکس 194 پوائنٹس کمی کے ساتھ 41 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔