آرمی پبلک سکول حملے کے اہم سہولت کار کو پھانسی دیدی گئی

اسلام آباد : آرمی پبلک اسکول حملے کے اہم سہولت کار اور دہشتگرد تاج محمد کو پھانسی دے دی گئی ہے جو کہ مسلح افواج پرحملوں اور خودکش بمباروں کو پناہ دینے میں ملوث تھا۔

تاج محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا اور آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے میں استعمال ہوا۔ اس نے مجسٹریٹ اورٹرائل کورٹ کے سامنے جرائم کا اعتراف کیا جب کہ فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

آرمی پبلک اسکول پشاور پرحملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو کوہاٹ کی جیل میں 2 دسمبر 2015 کو تختہ دار پرلٹکایا گیا۔ دہشت گردوں میں مولوی عبدالسلام، حضرت علی، مجیب الرحمان عرف علی اور سبیل عرف یحییٰ شامل تھے۔چاروں دہشت گردوں کو ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی۔