برطانوی انتخابات میں بڑی کامیابی ، کتنے پاکستانیوں نے میدان مار لیا ؟

لندن : برطانیہ کے انتخابات میں 15 پاکستانی نژاد برطانوی اپنی نشستوں پر کامیاب ہو گئے۔برطانیہ میں انتخابات میں کامیاب ہونے والے 15 پاکستانی نڑاد برطانویوں میں لیبر پارٹی کی امیدوار ناز شاہ بریڈ فورڈ سے، خالد محمود برمنگھم سے، یاسمین قریشی ساوٓتھ بولٹن سے کامیاب ہوئی ہیں۔

لیبر پارٹی کے پاکستانی نڑاد امیدوار افضل خان مانچسٹر کے علاقے گورٹن سے، طاہر علی برمنگھم کے ہال گرین سے، محمد یاسین بریڈ فورڈ شائر سے کامیاب ہوئے ہیں۔لیبر پارٹی کے امیدوار عمران حسین نے بریڈ فورڈ ایسٹ سے، زارا سلطانہ نے کوونٹری سائوتھ سے، شبانہ محمود نے برمنگھم لیڈی ووڈ سے، ٹوٹنے سے روزینہ علی نے کامیابی حاصل کی ہے۔کنزرویٹو پارٹی کی پاکستانی نڑاد امیدوار نصرت غنی وئیلڈن سے، عمران احمد بیڈ فورڈ شائر سے، ساجد جاوید برومس گرو سے، رحمٰن چشتی گلنگھم سے اور ثاقب بھٹی میریڈن سے کامیاب ہوئے ہیں۔