روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا،روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ملک وقوم کے لئے نیک فال ہے، رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد واضح کمی آئی.

کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی 28 درجے بہتری اور موڈیز کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم قرار دینا بین الاقوامی اداروں کا ملکی معیشت کے بہتر ہونے کا اعتراف ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت اور معاشی ٹیم کی انتھک محنت کے باعث پاکستان معاشی استحکام کی منزل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ملک وقوم کے لئے نیک فال ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد واضح کمی آئی۔ انہوںنے کہاکہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی 28 درجے بہتری اور موڈیز کا آؤٹ لک مانفی سے مستحکم قرار دینا بین الاقوامی اداروں کا ملکی معیشت کے بہتر ہونے کا اعتراف ہے۔