سرگودھا ایکسپریس خوفناک حادثے کا شکار، انجن الٹ گیا

نشتر آباد/لاہور: پیر کی علی الصبح 4بجکر 58 منٹ پر سرگودھا سے لاہور آنے والی 123اپ سرگودھا ایکسپریس شاہین آباد ، سرگودھا کے درمیان بجری سے بھرے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ پھاٹک کراس کرتے ہوئے بجری سے بھرا ڈمپر ٹریک میں پھنسے ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا جس کے نتیجے میں ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور وسیم ارشاد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا

جبکہ ڈرائیورعبدالمجید محفوظ رہا۔ اطلاع ملتے ہی ڈویژنل افسران ریلیف ٹرین کے ہمراہ لاہور سے فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے۔ ٹرین کے پٹری سے اتر کر الٹنے کی وجہ سے ٹریفک کا ٹریفک معطل ہو گئی جبکہ سینکڑوں مسافر انتظار کی سولی پر لٹکے رہے ۔ترجمان کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دے دیاہے۔