🌷عورت اور پردہ🌷

۔۔۔۔(حصہ دوم)۔۔۔۔

کیا یہ ترقی ہے؟؟؟؟؟؟؟؟
نہیں یہ ترقی نہیں تنزلی ہے اور بہت بڑا فتنہ۔۔
مگر افسوس آج کی عورت یہ بات سمجھنے کی روا نہیں بلک ان کا یہ کہنا ہے کہ پردہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
مگر حقیقت تو یہ ہے کہ پردہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ بے پردگی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ہم تب تک ترقی کی راہ کے مسافر تھے جب تک اللہ عزوجل کے احکامات کی تعمیل ہوتی تھی جب سے یہ فتنے ہمارے معاشرے کا حصہ بنے ہیں تب سے ہم تنزلی کی راہ پہ گامزن ہیں۔
حکم تو یہاں تک ہے کہ عورتیں گھر کے اندر چلنے پھرنے میں بھی اس قدر آہستہ پاٶں رکھیں کے اس کے زیور کی جھنکار نہ سنی جاۓ اور حدیث شریف میں آیا ہے کہ اللہ عزوجل اس قوم کی دعا قبول نہیں فرماتا جس قوم کی عورتیں جھانجھن(بجنے والا زیور)پہنتی ہوں۔
تو خود سوچیں کہ جب اللہ پاک یہ پسند نہیں فرماتا کہ عورت کے زیور کی آواز نامحرم تک نہ پہنچے تو پھر یہ کیسے پسند کیا جاۓ گا کہ عورت کی آواز نامحرم کے کانوں میں پڑے۔
جب آواز کا بھی پردہ ہے تو سوچیں یہ بات کس قدر موجبِ غضبِ الہی ہوگی کہ خود عورت سج دھج کے کسی نامحرم کے سامنے چلی جاۓ یقیناً ایسی عورت دردناک عذاب کی حقدار ہوگی ۔یقین کریں ہم جہنم کا عذاب اور قبر کی سختی سیکنڈ کے کڑوڑویں حصے میں بھی برداشت نہیں کرپاٸیں گے۔
خدارا ہوش کے ناخن لیں ۔
ہمیں مغربی عورتوں کی تقلید نہیں کرنی بلکہ ہمارے لیۓ تو
امہات المومنین رضی اللہ تعالی عنہ اور خاتونِ جنت سیدہ فاطمتہ الزاہرہ رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی مشعل راہ ہے۔
خاتونِ جنت کے پردے کا یہ عالم تھا کہ ان کا ایک بال بھی کبھی کسی نامحرم نے نہیں دیکھا تھا اور وہ فرمایا کرتی تھیں کہ میرا جنازہ بھی رات کے اندھیرے میں نکالنا تاکہ میرےکفن پہ بھی کسی نامحرم کی نظر نا پڑے ۔یہ مسلمان عورتوں کے لیۓ بہت بڑا سبق ہے عورت کی بے پردگی موجبِ غضبِ الہی اور تباہی کا سبب ہے۔
پردہ تو مسلم عورتوں کی پہچان ہے اور انکی عصمت کامحافظ بھی۔
عورتوں کو اپنے مقام کو سمجھنا چاہیے ۔عورتیں تو ہیرا ہیں (جنہیں زمانے کی نظروں سے چھپا کر سات پردوں میں رکھا جاتا ہے)کوٸی عام چیز نہیں جسے ہر ایرا غیرااپنی نظروں سے آلودہ کردے۔
پردے میں رکھنا عورت پہ ظلم نہیں بلکہ اس کی عزت و عصمت کی حفاظت ہے ۔اور اسکو قدرت نے اسی لیۓ بنایا ہے۔
اگر عورت کو آزاد کیا تو اس کی عزت و جان خطرے میں ہوگی اور درندہ صفت شکاری اسے پھاڑ ڈالیں گے۔۔۔۔۔
اللہ عزوجل خاتون جنت کے صدقے ہمیں بھی عمل کی توفیق عطا فرماۓ
(آمین بجاہ النبی الامین)

عرض گزاشت
🌷اسلامک یوتھ پارلیمنٹ 🌷