عمران خان نے ملک میں کرکٹ کا کیا حشر کیا ہوا ہے،جاوید میانداد

Spread the love

کراچی : پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین اور سابق کپتان جاوید میانداد نے موجودہ کرکٹ کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہی دیکھ لیں انہوں نے ملک میں کرکٹ کا کیا حشر کیا ہوا ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے جاویدمیاں دادنے کہا کہ ملک میں وزیراعظم کی ہدایت پر ڈپارٹمنٹنل کرکٹ بند کرنے سے ہماری کرکٹ کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پی ایس ایل 4 کی ٹرافی میں 50 ہزار کرسٹلز کا استعمال،تیاری میں 4ماہ صرف ہوئے

انہوں نے آسٹریلیا میں شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کا ذمہ دار کپتان اظہر علی کو ٹھہرانا درست نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اگر پوری ٹیم ہی صرف 70 اسکور کرکے آؤٹ ہوجائے تو اِس میں کپتان کیا کر سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں:   بابر اعظم آؤٹ تھے یا نہیں؟ تیکنیکی خرابی کے باعث نیا تنازع

جاوید میاندادنے کہاکہ سرفراز احمد بہترین وکٹ کیپر ہیں اور ان کی ٹیم میں واقعی جگہ بنتی ہے، سرفراز کو قومی کرکٹ ٹیم سے نکال کر ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔جاوید میانداد نے اپنی گفتگو کے آخر میں مصباح الحق کے عہدے پر بات کی اور کہا کہ مصباح الحق کو ایک ساتھ تین عہدے دینا ان کی سمجھ سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   کراچی ٹیسٹ پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

8 تبصرے “عمران خان نے ملک میں کرکٹ کا کیا حشر کیا ہوا ہے،جاوید میانداد

  1. Pingback: สล็อต
  2. Pingback: 토토
  3. Pingback: drjjdrywall.com
  4. Pingback: travel state gov
  5. Pingback: ccv for sale
  6. Pingback: half wig bob
  7. Pingback: 메이저놀이터

تبصرے بند ہیں