پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب آگیا، روپیہ مستحکم

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 481.79پوائنٹس کے اضافے سے 40270.52پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ73.31فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا.

جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 82 ارب 33کروڑ43لاکھ روپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت12.41فیصد کم رہا۔گزشتہ روز کاروباری کا آغازمنی زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اورقات میں کے ایس ای100انڈیکس 39664.26پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے معاشی صورتحال میں استحکام آنے کے پیش نظر منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری شروع کردی.

جس سے مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوئی اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے40307پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس481.79پوائنٹس کے اضافے سے 40270.52پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس195.46پوائنٹس کے اضافے سے18399.67پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس315.80پوائنٹس کے اضافے سے28434.53پوائنٹس ہو گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر401کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے294کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،87میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں82ارب 33کروڑ43لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر76کھرب65ارب 27کروڑ11لاکھ روپے ہو گیا ۔

جس کے نتیجے میںآئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت گھٹ کر1412روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت کم ہو کر6750روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز ،لوٹی کیمکل ،کے الیکٹرک ،،فوجی فوڈز،میپل لیف ،ٹی آر جی پاکستان ،پاک الیکٹران ،بینک اسلامی ،نیمر ری سنز اور ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص سرفہرست رہے ۔

جبکہانٹر بینک میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید8 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کمی آگئی ۔دیگر کرنسیوں میںیورو اور برطانوی پاونڈ قدر میں اضافہ جب کہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں کمی ریکارڈکی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید8پیسے کی کمی ہوئی

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.18روپے سے گھٹ کر155.10روپے اورقیمت فروخت155.28روپے سے گھٹ کر155.20روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں 20پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے سے گھٹ کر155روپے اور قیمت فروخت155.40روپے سے گھٹ کر155.20روپے ہوگئی ۔