پی ٹی آئی حکومت نے 10 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا

Spread the love

اسلام آباد: وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے مختلف ممالک و اداروں سے 10 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا۔

پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں، قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں
وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے مختلف ممالک و اداروں سے 10 ارب 36 کروڑ 81 لاکھ امریکی ڈالر کا قرضہ لیا،

یہ بھی پڑھیں:   آئی فون کی خرابی نے فون سے جاسوسی کا خطرہ بے نقاب کر دیا

پہلے سال مجموعی سرکاری قرضے میں 9 اعشاریہ 3 کھرب روپے کا اضافہ ہوا جب کہ رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے 3 اعشاریہ 7 کھرب روپے کے قرضے لیے گئے۔

حماد اظہر نے کہا کہ کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے 2 اعشاریہ 6 کھرب روپے کا قرضہ لینا پڑا، زیادہ نقد بیلنس کی وجہ سے 3 کھرب روپے کے قرضے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:   تعمیراتی سرگرمیوں میں بڑا اضافہ،پاکستان میں سیمنٹ کی کھپت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

9 تبصرے “پی ٹی آئی حکومت نے 10 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا

  1. Pingback: rolex replica
  2. Pingback: diamond art
  3. Pingback: binance
  4. Pingback: read here

تبصرے بند ہیں