ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 افسران زخمی

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 افسران زخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 افسران زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری، راولہ کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا، بھارتی فوج نے پاکستانی چیک پوسٹ پرمارٹر گولے فائر کیے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک میجر اور ایک کپتان زخمی ہوئے۔