چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا سپریم کورٹ میں خواتین ججز کی تعیناتی کا اعلان

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں بھی جلد خواتین ججز کی تعیناتی ہو گی، خواتین ججز ذہنی تناو سے آزاد رہتے ہوئے اپنا کام کریں۔

لاہور میں خواتین ججز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے کہاکہ آئین میں اقلیتوں سمیت ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   کچھ دونوں میں اشیا کی قیمتوں میں کمی ہو جائیگی، شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے، مقدمات میں خواتینکی ضمانت سے متعلق کچھ نرمی کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ خواتین ججز کانفرنس سے قانون کے شعبے میں خواتین کی حوصلہ افزائی ہو گی، عدلیہ خواتین کے تحفظ، انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا کردار بڑھتا جا رہا ہے، انہیں زندگی کے ہر شعبے میں بااختیار بنانا ہو گا، ہمارے ہاں خواتین ججز مردوں کے غالب معاشرے میں کام کر رہی ہیں۔