چوبرجی موڑ کے قریب رکشے میں خوفناک دھماکہ

لاہور: رکشے میں دھماکہ ، دو افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چوبرجی کے قریب رکشے کے اندر دھماکہ ہوا ہےجس کی وجہ سے رکشہ مکمل تباہ ہو گیا ہے ۔ دھماکے سے آس پاس کھڑی موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوئی ہیں ۔

دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی ۔ دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا پھر دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے؟

یہ بھی پڑھیں:   کورونا کا دوسرا مریض جاں بحق، متاثرہ افراد کی تعداد 307 ہوگئی

فی الحال اس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیںہیں اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جگہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔