حکومت کا سمال میڈیم سیکٹر کا قرض پرائیویٹ سیکٹر کے سات فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد تک لے جانے کا ٹارگٹ، حماد اظہر

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر نے کہاہے کہ حکومت کا سمال میڈیم سیکٹر کا قرض پرائیویٹ سیکٹر کے سات فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد تک لے جانے کا ٹارگٹ ہے، ورڈ بنک رپورٹ کے مطابق اٹھائیس پوائنٹ ایز آف ڈوئنگ بزنس میں بہتری ہوئی، آئندہ سال پاکستان کی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔

پاکستان انویٹیو فنانس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ پاکستان کا سمال میڈیم سیکٹر معاشی میدان میں اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ سمال میڈیم انٹر پرائزز سیکٹر کا جی ڈی پی میں تیس فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے سمال میڈیم سیکٹر کی جانب کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا

کہ سمال میڈیم سیکٹر پرائیویٹ سیکٹر کے مجموعی قرضہ کا سات فیصد وصول کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کا سمال میڈیم سیکٹر کا قرض پرائیویٹ سیکٹر کے سات فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد تک لے جانے کا ٹارگٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب نوجوان سکیم کے تحت آسان قرض فراہم کیے جا رہے ہیں،

سمیڈا کیلئے بنائی گئی نئی پالیسی سمال میڈیم سیکٹر کے فروغ کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ بنک رپورٹ کے مطابق اٹھائیس پوائنٹ ایز آف ڈوئنگ بزنس میں بہتری ہوئی، آئندہ سال پاکستان کی رینکنگ میں مزید بہتری آئیگی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس فائلرز کی تعداد میں سات لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوا۔